اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA)، اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور دیگر سات اداروں کو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کر لیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس سینیٹر افنان اللہ کی صدارت میں ہوا، جس میں مشیر نجکاری محمد علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق، فیز ون کی فہرست میں شامل 10 اداروں کی نجکاری آئندہ ایک سال میں مکمل کی جائے گی۔ ان اداروں میں فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی، آئیسکو، فیسکو، گیپکو شامل ہیں۔ تاہم، پی ایم ڈی سی کی نجکاری سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ اور ممبران کی تقرری وزیراعظم کرتے ہیں اور یہ تین سال کی مدت کے لیے ہوتی ہے۔ مشیر نجکاری نے بتایا کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری مکمل ہو چکی ہے جبکہ روز ویلٹ ہوٹل کا عمل جاری ہے۔