اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے نئے ترقیاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دارالحکومت میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور اس میں دو مزید لینز کے اضافے کی منظوری دی گئی۔

فیصل چوک کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بلیو ایریا میں موجود پارکنگ پلازہ کو جلد مکمل طور پر فعال کرنے اور فوڈ اسٹریٹ سمیت دیگر منصوبوں کیلئے مؤثر بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نے منصوبہ بندی میں مستقبل کی ضروریات کو شامل کرنے پر زور دیا تاکہ ان منصوبوں سے طویل مدتی فوائد حاصل ہو سکیں۔