آئی ایم ایف نے پاکستانی سول سروس کے نظام میں موجود خامیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی کی ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران گورننس میں بدعنوانیوں اور کمزور احتسابی نظام پر گفتگو کی۔
آئی ایم ایف نے انسداد بدعنوانی کے لیے مضبوط اقدامات کی سفارشات پیش کی ہیں اور سرکاری پروکیورمنٹ کو کارکردگی کے اسٹرکچرل احتساب سے مشروط کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے اس دوران اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی اور واشنگٹن میں عالمی بینک کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے معیشت میں استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی، اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک رسائی پر روشنی ڈالی۔