قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت قانون نے وضاحت کی ہے کہ یہ ترمیم ان پاکستانیوں کی شہریت بحال کرنے کے لیے ہے جنہیں دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنی پاکستانی شہریت چھوڑنی پڑی تھی۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ اب 22 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے مکمل ہو چکے ہیں۔