نارمل پاسپورٹ کی فراہمی 20 دن اور ارجنٹ پاسپورٹ 10 دن میں ملے گا، ڈائریکٹر امیگریشن

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ہے، اب نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری بیس دنوں میں ہوگی، پاسپورٹ جلد فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔

ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ساؤتھ ریجن سعید عباسی نے بتایا کہ درخواست گزاروں کا پاسپورٹ حصول کیلئے مہنیوں کا انتظار ختم ہوگیا، نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری کے منتظر شہریوں کیلئے 20 دنوں میں پاسپورٹ فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے نارمل پاسپورٹ حصول کی فراہمی مہینوں بعد کی جارہی تھی، مقررہ 20 روز میں پاسپورٹ فراہمی نئی پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سے ممکن ہوئی، افرادی قوت میں اضافے سمیت 24 گھنٹے پرنٹنگ کے باعث مقررہ وقت میں پاسپورٹس کی فراہمی ممکن ہوگئی۔

ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹس کی فراہمی 2 دن اور ارجنٹ فیس کے ساتھ فراہمی 10 دن میں ممکن بنائی گئی ہے۔