اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔
فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مریم نواز نے طلبہ سے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف کچھ نہ کریں، ملک چھوڑ کر نہ جائیں اور یہاں کی خدمت کرنے کا عہد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو بین الاقوامی اسکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی، اور ہونہار اسکالرشپ کی رقم سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب میں راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ کا آغاز کیا گیا۔