حکومت کا 2025ء کے لیے عام تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے 2025ء کے لیے عمومی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی تہواروں اور اقلیتی گروپوں کے تہواروں سمیت مختلف مواقع پر تعطیلات کے ایام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان میں ہر سال منائے جانے والے تعطیلات میں 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، عید الفطر، اقلیتی برادری کے لیے ایسٹر، یکم مئی یوم مزدور، عیدالاضحیٰ، عاشورہ محرم الحرام، یوم آزادی، عید میلاد النبیؐ، یوم قائد اعظم اور کرسمس شامل ہیں۔

عید الفطر، عیدالاضحیٰ اور عاشورہ محرم الحرام جیسی تعطیلات اسلامی مہینوں کی تاریخوں سے وابستہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ تعطیلات خاص طور پر بینکوں کے لیے مخصوص ہوتی ہیں، جو عمومی طور پر عوام کی چھٹیوں سے مختلف ہوتی ہیں۔