حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کردی۔ وزارت خزانہ نے دو نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائر ملازمین کو پنشن آخری 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی۔ پنشن میں سالانہ اضافہ ایوریج تنخواہ کے مطابق ہی ہوگا۔
دوہری پنشن ختم کردی گئی، اب ریٹائرڈ ملازم کو کسی ادارے میں دوبارہ نوکری کرنے پر تنخواہ یا پنشن میں سے کوئی ایک لے سکے گا۔ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن و تنخواہ دونوں سہولیات نہیں ملیں گی۔
شوہر یا اہلیہ دونوں کے سرکاری ملازمین ہونے کی صورت میں پنشن کی اہلیت بھی طے کردیا گیا۔ شوہر کو دوبارہ نوکری ملنے پر پنشن صرف ریٹائرڈ اہلیہ کو ملے گی۔ دونوں کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں الگ الگ پنشن کے حصول کے مجاز ہونگے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ریٹائر ملازمین کو دوبارہ نوکری پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی، پے اینڈ پنشن کمیشن کی تجاویز کے مطابق اصلاحات متعارف کرائی گئیں، جس سے سالانہ پنشن بل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔