وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خد جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جناح اسپتال بڑا اسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ، دو ماہ ہوگئے عدالت میں کیس چل رہا ہے، پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود فیصلہ کروں گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر معاملہ حل نا ہوا تو میں توہین عدالت کردونگا، خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلونگا۔