ایچ ای سی میں 30 ہزار طلباء کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں، انکشاف

ایجوکیشن کمیٹی کی کنوینئر ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سمرو نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ ای سی میں تیس  ہزار طلباء کی ڈگریاں  تصدیق کی منتظر ہیں۔

یہ بات انہوں نے صحافیوں سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت ایچ ای سی میں تیس ہزار طلبا کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں، پہلے اُن یونیورسٹیوں کا پتا لگا رہے جن کے کیمپسز ایچ ای سی سے منسلک ہوتے ہیں جب ڈگری ختم ہوتی ہےتو پتا چلتا ہے کہ اُن کی ایفی لیشن ایچ ای سی نے ختم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ڈگری پروگرامز  کی کنفرمیشن  اور درپیش مسائل پر غور کر رہے ہیں، ہم ان تیس ہزار طلباء کی ڈگری کی تصدیق کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایچ ای سی کو بُلا رہے ہیں تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے، صوبوں اور وفاق کے درمیان ڈگریوں کی تصدیق کے مسئلے پر موجود کنفیوژن کو ختم کیا جاسکے، ایچ ای سی میں ڈگری تصدیق کیلئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر جلد ایکشن لینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم بہت اچھی چیز ہے اس سے اپنی صلاحیتوں کا پتا چلتا ہے، آپس کی سیاسی لڑائی سے بچوں کیلئے مسائل پیدا کر ریے ہیں تو یہ سوچنا چاہیے، وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کو سوچنا ہوگا اپنی سیاست کیلئے طلباء کے کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔