شعیب کا دلچسپ قصہ، مصباح سمیت وقار یونس، وسیم اکرم بھی ہنس پڑے

شعیب ملک نے سابق کپتان مصباح الحق سے متعلق دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی خوراک کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر میزبان فخر عالم نے مصباح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'یار تم کھانے کی مقدار کے بارے میں ہم سے بات نہ کرنا'۔

فخر عالم نے کہا  کہ مصباح ہم سب نے تمہیں گوشت کھاتے دیکھا ہے اس لیے مقدار کی بات نا کرنا، یہ ڈیڑھ ٹن گوشت کھاتے ہیں جس پر شعیب ملک بولے مصباح گوشت نہیں کھاتا گوشت مصباح کو کھاتا ہے۔

شعیب نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا 'ایک مرتبہ ہم مراکش کے ریسٹورینٹ گئے وہاں مصباح نے 2 سالن کے ساتھ 35 نان منگوائے، کُک اندر سے دیکھنے آیا کہ مجھے بندہ دکھاؤ یہ کون شخص ہے'۔

آل راؤنڈر کے قصے پر مصباح سمیت وقار یونس، وسیم اکرم اور فخر عالم بھی ہنستے رہے۔