بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

 کراچی:  عالمی منڈی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1653 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

منگل کے روز کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کے اضافے کے بعد 149050 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کے اضافے کے بعد 127786 روپے ہو گئی۔


اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے بڑھکر 1363.16 روپے کی سطح پر آگئی۔