ملک کے بڑے حصے میں حالیہ بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

ملک کے بڑے حصے میں 13 اکتوبر کو بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

وزارت توانائی کے رپورٹ کے مطابق 2019 میں پی ٹی آئی دور میں ہونے والا غیر معیاری کام بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس بلیک آؤٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیر پاور پلانٹ کے ٹو اور کے تھری کے ٹاور نمبر 26 کے 3 سال پہلے یعنی میں کیے گئے عارضی اور غیر میعاری کام ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ ٹاور پر استعمال ہونے والے کنیکٹرز ٹرانسمیشن لائن کيلئے نہیں بنے تھے۔ کنيکٹرز ميں تبدیلیاں کر کے عارضی انٹر کنکشن کيلئے استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ ٹیم نے 25 سال پرانے تباہ حال کنيکٹرز استعمال کئے جبکہ مقررہ معیارات کے مطابق اس کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال بھی نہ کی گئی۔

وزارت توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں تادیبی کارروائی شروع کر دی۔