فی تولہ سونے کے دام میں تیسرے روز بھی بڑی کمی

صرافہ بازاروں میں سونے کی دام میں تیسرے روز بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔

ہفتے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں افی اونس سونے کے دام 35 ڈالر اضافے کے بعد 1658 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ بڑھنے کے باوجود صرافہ بازاروں میں سونا کے دام میں 1000 روپے فی تولہ جب کہ فی 10 گرام 585 روپے کمی دیکھی گئی۔

سونے کے دام میں حالیہ کمی کے بعد ایک تولہ ایک لاکھ 46 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 514 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کے فی تولہ بھاؤ بھی 10 روپے کم ہوکر 1580 روپے ہوگئے ہیں۔