پاکستان کے ذمہ قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان کے ذمہ قرضوں کی تفصیلات پیش کردی گئی جس کے مطابق پاکستان پر کل واجب الادا قرضوں کا حجم 49 ہزار 200 ارب روپے ہے۔ 

اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جون 2022 کے اختتام پر پاکستان پر کل واجب الادا قرضوں کا حجم 49 ہزار دو سو ارب روپے تھا جبکہ جون کے اختتام پر پاکستان پر ملکی قرضہ 31 ہزار ارب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جون کے اختتام پر پاکستان پر بیرونی قرضہ 18 ہزار 160 ارب تھا۔