انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر  میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور اب تک ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 222 روپے 90 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔