چین کا پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد:چین نے ایک بار پھر ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن (6 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 700 سے زائد امریکی ڈالر) امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اگلے ماہ چین کے دورے سے قبل چین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا، تعمیر نو کیلئے چین کی مجموعی امدادی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی۔