سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1580 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1544 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1580 روپے اور 1354 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی۔