وفاقی کابینہ نے پاک چین سکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پاکستان اور چین کے درمیان سکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے مفاہمت کی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کو چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس کے قیام کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی شہریوں کے تحفظ کے اس خصوصی سکیورٹی ڈویژن میں 28ہزار اہلکار کام کر رہے ہیں۔