پاکستان میں ایک اور نئی ائر لائن فلائی جناح کا آغاز 

اسلام آباد:پاکستان کی ائیر لائنز میں ایک اور اضافہ ہوگیا،  ملک کی سستی ترین ائیر لائن فلائی جناح کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی.

پرواز 9P672نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1بج کر 11بجے ٹیک آف کیا۔

فلائی جناح نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر بس اے 320کا استعمال کیا ہے جوصرف 3سال پرانا طیارہ ہے۔

یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی  جائے گا۔

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی.

کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔