ارشد شریف قتل میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔کوئی کہے انتخابات2018  میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔ 

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشدشریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا۔

 ارشد شریف کے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ جس فارم ہاؤس کی بات ہورہی وہ نیروبی سے بھی 2گھنٹے دور ہے۔ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، نہ پی ڈی ایم میں جا رہا تھا اور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان کی سیاست کو بچا لوں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ بھیڑبکری نہیں ہوں جو ضمیرکے مطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا۔

 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ دیر نہیں رکوں گا،ابھی ذمہ داری سے چل رہا ہوں، عمران خان کو کہا ہے ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں۔

، پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا، عمران خان کولوگوں کے نام بتاتا رہا ہوں، اس بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا۔