عمران خان فوج کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران  خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے-

 ‎عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔

‎انہوں  نے کہا کہ ‎فارن فنڈڈ فتنہ اوربندوق سے انقلاب لانےکا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہاہے؟

،‎ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی، ‎ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی-

 عمران خان فوج کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔