آصف علی زرداری کے خلاف بھیجا جانے والا نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجہ رویز اشرف نے سابق صدر و ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری کے خلاف بھیجا جانے والا نااہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد کردیا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر نا اہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد کر دیا، یہ ریفرنس سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کے جانب سے دائر کیا تھا۔

 ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ دنوں موصول ہوا تھا جس میں استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62/63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل قرار دیا جائے اور نا اہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔

سپیکر  راجہ پرویز اشریف نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔