سعودی ولی عہد کے رواں ماہ دورہ پاکستان اور 2۔4ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان

اسلام آباد/ریاض: سفارتی حکام نے رواں ماہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا۔

 سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے.

سعودی عرب پاکستان کے ساحلی گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا۔