فی تولہ سونے کی قیمت مزید اضافہ

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مزید 500 روپے فی تولہ بڑھ ایک لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1672 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں اس کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ مزید 500 روپے فی تولہ بڑھ ایک لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 572 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1610 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔