ٹی20 ورلڈکپ؛ انگلش اوپنرز نے بھارتی بالرز کا بھرکس نکال دیا

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف بغیر کسی نقصان 12 اوورز میں 123 رنز بنالیے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے، میچ کے اختتامی لمحات میں ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکے کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید

بھارت کا اسکواڈ: 

کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ