سردیوں میں کسی کو گیس نہیں ملنی، سیکرٹری پٹرولیم نے صورتحال واضح کردی

اسلام آباد: سیکرٹری پٹرولیم نے واضح کیا ہے کہ گیس اس دفعہ کسی کو نہیں ملنی، صارفین کو 3گھنٹے صبح 2 گھنٹے دوپہر اور 3 گھنٹے شام کو گیس ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گیس اس دفعہ کسی کو نہیں ملنی یہ ہم کلیئربتادیں۔

سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ 3گھنٹے صبح 2 گھنٹے دوپہراور 3گھنٹے شام کوگیس ملےگی، 16 گھنٹے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ ہر سال گیس کے ذخائر میں دس فیصد کمی ہورہی ہے، 10سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ بقایاجات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں،ایسے علاقے جہاں گیس ذخائر تو ہیں مگرسیکیورٹی کےباعث منصوبہ ممکن نہیں۔

دوسری جانب حکام سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گیس لوڈمینجمنٹ پلان وزارت کو فراہم کردیا ہے، سوئی سدرن کا گیس شارٹ فال 200 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے،شارٹ فال کو انڈسٹری کی گیس بند کرکے پوراکیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ایک لاکھ90ہزار ایسے صارفین ہیں جن کو کو گیس پہنچانا مشکل ہے ، ایک لاکھ صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز فراہم کریں گے۔