کم آمدنی والے افراد کیلئے ریلیف پیکج تیار، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کم آمدنی والے افراد کیلئے جلد ہی ایک ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جس کے تحت بنیادی ضرورت کی اشیا ء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کم آمدنی والے افراد کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا تحت یوٹیلٹی اسٹورز سے سستے داموں اشیائے خوردو نوش میسر ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے کم آمدن والے خاندان کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی، 50ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔

کم آمدن والے گھرانوں کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت صنعت وپیداوار نے ایک پیکج تیار کیا ہے۔اس سلسلہ میں اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت5 بنیادی اشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔