ٹی 20ورلڈ کپ، خوشدل ، محمد حسنین کی بغیر کھیلے قسمت جاگ اٹھی

کراچی: ل ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔

اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز کی جیت کی صورت میں $120,000 ($40,000) ملیں گے، جو تمام کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الاؤنس بھی دیا۔