بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

 رشبھ پنت کی گاڑی حادثے کے بعد ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی، جس کے کار مکمل تباہ ہوگئی، بھارتی کرکٹر کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چہرے پر گہرے زخم آنے کی وجہ پنت کی پلاسٹک سرجری متوقع ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں دہلی ریفر کردیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ کرکٹر کی گاڑی کو صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثہ اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے پیش آیا، وہ اپنی مرسیڈیسکر چلا رہے تھے۔

 رشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔