آئی ایم ایف کی ایما پرسخت فیصلے کرنے ہونگے، وزیر مملکت خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما پر موجودہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔


 وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے اور آئی ایم ایف کی ایما پر موجودہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔


عائشہ پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی چاہتی ہے۔ ملک کے لیے تمام طبقوں کو بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔


واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے لیے ایک اور منی بجٹ تیار کرلیا ہے جو رواں ماہ ایک آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا۔