اداکارہ حرا خان اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان شوبز میں حال ہی میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ حرا خان جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، حرا خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد اپنے دوست ارسلان خان سے شادی کرنے والی ہیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں حرا خان کو ڈرامائی انداز میں ارسلان خان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے۔
اس خوبصورت جوڑی نے اپنی مہندی کی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
حرا خان حال ہی میں نشر کئے گئے ڈرامے ’وہ پاگل سی‘ اور ’ میرے ہمسفر ‘ میں اپنے کردار ’رومی ‘ سے مشہور ہوئیں جبکہ انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل پھانس سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تھا۔