بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم چک دے انڈیا کی اداکارہ تانیا ابرول شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
کنگ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر خوش ہیں تو ان کی کامیاب فلم چک دے انڈیا کی اداکارہ چتراشی راوت اور تانیا ابرول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چتراشی جنہوں نے فلم میں کومل چوٹالا کا کردار ادا کیا وہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھیں تاہم اب تانیا جنہوں نے بلبیر کور کا کردار ادا کیا تھا وہ ابھی اپنے دوست آشیش ورما کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
تانیا کی شادی میں اداکارہ روبینہ دلیک ان کے شوہر ابھینو شکلا نے شرکت کی جوڑے نے نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر شیئر کیں اور تانیا نے جذباتی پیغام میں سوشل میڈیا پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ابھینو نے لکھا کہ ’آپ بہن، دوست اور سہارا ہیں آپ کو دلہن کے لباس میں دیکھ کر اچھا لگا۔‘
تانیا ابرول نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگوں سے محبت کرتی ہوں میری شادی کو خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
واضح رہے کہ تانیا ابرول ایوشمان کھرانا اور وانی کپور کی فلم چندی گڑھ کرے ععاشقی میں ایوشمان کی بہن کا کردار بھی نبھایا تھا۔