راکھی کے شوہر عادل پر ایرانی لڑکی نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا

بالی وڈ کی مشہور رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی پر ایرانی لڑکی نے ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

عادل درانی ان دنوں اہلیہ کی جانب سے درج فراڈ اور تشدد کے مقدمے میں جیل میں قید ہیں تاہم ان کی مشکلیں اب ختم ہونے کا نام نہیں لے  رہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میسور میں ایرانی طالبہ نے عادل درانی پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مقامی ریسٹورنٹ کھانا کھانے جاتی تھی جہاں اس کی دوستی عادل سے ہوئی، عادل شادی کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے اصرار پر عادل نے ناقابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمیاں دیں۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔

تاہم والدہ کے انتقال کے بعد راکھی  نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں تھیں۔

بعدازاں انہوں نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ان کا شوہر گرفتار ہے۔