معروف ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلزلے میں گھر کے تباہ ہونے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔

جاگدس جانکایا نے ترک سیریز کورولش عثمان میں قونیا پیلس کے سپاہی کا کردار بخوبی نبھایا تھا اور وہ عوام میں کافی مقبولیت بھی رکھتے تھے۔ ترک ڈرامہ اسلامی فتوحات پر مبنی ایک سیریل ہے۔

ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انتقال تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ڈرامہ سیریل کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی جاگدس جانکایا کی ناگہانی آفت میں ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئیں۔