واشنگٹن:امریکی گلوکار کائل جیکبز نے مبینہ طور پر 49سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔
رپورٹس کے مطابق کائل جیکبز امریکی شہر نیش ول میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔
کائل جیکبز کی اہلیہ کیلی پکلر نے پولیس کو بتایا کہ سو کے اٹھنے کے کچھ دیر بعد شوہر کو گھر میں نہ پاکر انہیں ڈھونڈنا شروع کیا تو گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے اوپر کی منزل پر کمرے کا دروازہ نہ کھولے جانے پر پولیس کو اطلاع دی۔
کائل جیکبز مشہور ٹی وی شخصیت اور گلوکارہ کیلی پکلر کے شوہر تھے۔