کراچی میں دہشت گردی پر شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

  کراچی: شہر قائد میں شاہراہ فیصل پر واقع پولیس کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے پر شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ اللہ کراچی پر رحم کرے، دعا کررہی ہوں کہ ہر کوئی محفوظ رہے۔

گلوکار اور میزبان فخر عالم نے لکھا کہ آج کی رات ہمیں خوشی منانی چاہئے کہ سندھ پولیس، رینجرز اور پاکستانی فوج نے ان دہشت گردوں کو سیدھا جہنم واصل کیا ہے، جن کو شہادت نصیب ہوئی ہے ہم ان کی قربانیوں پر شکر گزار ہیں۔

مایا علی نے لکھا کہ میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہورہا ہے، کراچی میرا دوسرا گھر ہے اور وہ لہولہان ہے، سب کی حفاظت کیلئے دعاگو ہوں۔

فرحان سعید نے لکھا کہ میں کراچی کیلئے دعا گو ہوں اور ان جوانوں کیلئے بہت پیار جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے افسوس کا اظہار کیا جبکہ عدنان صدیقی نے لکھا کہ یا اللہ ہم پر رحم کردے۔