شادی شدہ مرد کی زندگی کا حصہ بننا نہیں چاہتی، عائشہ عمر 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے دیئے گئے انٹرویو میں عائشہ عمر نے میزبان شعیب اختر کے سوال جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی کسی شادی شدہ مرد سے نہ متاثر ہوتی ہوں اور نہ کوئی کمیٹمنٹ کرتی ہوں۔

شعیب اختر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ آپ نے کرکٹر کے ساتھ کافی بولڈ فوٹو شوٹ کروایا جس پر آپکو تنقید کا نشانہ بنایا گیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپکو کون کہہ رہا ہے! جس پر میزبان نے جواب دیا کہ دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگ جانتے ہیں میں بلکل ایسی نہیں، جو کسی شادی شدہ مرد کی زندگی کا حصہ بننے کی کوشش کروں۔ جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کنٹروسی کیوں بڑی ہوئی؟ جس پر عائشہ نے کہا کہ بلکہ سرحد پار چھوڑا گیا شوشہ تھا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک میگزین کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس پر بھارتی میڈیا نے یہ الزام لگایا تھا کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر اور شعیب کا یہی فوٹو شوٹ بنا۔