دھوکے باز عادل کی وجہ سے اسلام قبول کیا لیکن اب مسلم ہی رہونگی، راکھی ساونت

ممبئی: بالی ووڈ کی  اداکارہ راکھی ساونت  نے مسلمان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو پابندی سے نماز پڑھنے کی تلقین کردی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ ہر مسلمان لڑکے اور لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ بھی نماز پابندی سے ادا کریں۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ عادل کی وجہ سے اسلام  قبول کیا تھا۔ اس نے مجھے دھوکا دیا لیکن  میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔

عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لےگا۔ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا۔

راکھی ساونت نے کہا  میں یو ٹیوب سے سیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں ۔جو دُکھی ہیں وہ تہجد کی نماز بھی  پڑھیں۔