تحریک انصاف کے گرفتار 36 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے گرفتار 36 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ رمنا میں سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے قریب 40 سے  50 افراد نے  نعرے بازی کی اور منع کرنے کے باوجود نعرے بازی کی جاتی رہی۔

پولیس نے ملزمان کو گزشتہ روز عمران خان کی پیشی پر گرفتار کیا تھا۔