ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر غیریقینی برقرار ہے اور پاکستان بھی ہوم گراؤنڈ پر میزبانی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی سی سی آئی نے نجم سیٹھی کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت ابتدائی میچز پاکستان اور بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے لیکن بھارت کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو ہی مسترد کردیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کا انعقاد کہاں ہوگا اس کا فیصلہ رواں ہفتے اے سی سی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
بھارتی بورڈ آفیشلز کی آئی پی ایل فائنل کے موقع پرسری لنکا، بنگلہ دیش اور افغان کرکٹ کے نمائندوں سےغیر رسمی اجلاس ہوگا جس میں ایشیاکپ کے لیے بنائے گئےلائحہ عمل پربات ہوگی۔