ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہیں۔ آج کھیل کے پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 وکٹ پر 327 رنز بنالیے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر 43 ، عثمان خواجہ صفر اور مارنس لبوشین 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہوا تو اسٹیو اسمتھ 95 اور ٹریوس ہیڈ 146 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
بھارت کے محمد سراج ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔