آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 444 رنز کا ہدف دے دیا۔
لندن کے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ آسٹریلیا کے الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مچل اسٹارک اور مارنوس لبوشین نے 41 ، 41 رنز بنائے۔
اسٹیو اسمتھ 34 ، کیمرون گرین 25 ، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ نے 13 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد شامی اور امیش یادیو نے 2 ،2 وکٹیں حاصل ہے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا۔