قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار

لاہور میں قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے شمائلہ کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔