شاہین آفریدی کا پہلے اوور میں 4وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ

برطانیہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

برمنگھم بیئرز نے ٹاس جیت کر ناٹنگھم شائر کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے ٹام مورس کے 42 گیندوں پر 73 رنز اور لنڈن جمیز کے 37 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں برمنگھم بیئرز کو پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے پہلے خطرناک اوور کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے صرف 7 رنز دے کر 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔