بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں سارو گنگولی کا کہنا تھاکہ رواں سال ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے بہت چرچے ہیں، پاک بھارت میچ کا معیار اب کئی عرصے سے اچھا نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے خلاف کئی عرصے سے یک طرفہ میچ جیت رہا ہے، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کوپہلی بار کسی عالمی کپ میں ہرایا۔
ساروگنگولی کا کہنا تھاکہ بھارت نے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، پاک بھارت میچ سے زیادہ بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈکپ میں معیاری ہوگا۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ بھی اچھے ہوں گے، پاکستان کے بیٹرز بیٹنگ کے لیے سازگار پچوں پراچھاکھیلتےہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولربھی بیٹنگ کے لیے سازگارپچوں پراچھی بولنگ کراتے ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان بھارت میچ 15 اکتوبرکو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔