سری لنکا نے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

سری لنکا نے رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ، ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں آئی لینڈرز نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

بلاوایو سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.2 اوورز میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، شان ولیمز 56 اور سکندر رضا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ مہیش تھیکشنا نے چار اور دلشان مدوشنکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 33.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، پاتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، مہیش تھیکشنا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔