ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت  2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

اس کے ساتھ 10گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 1لاکھ 91ہزار 872روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 3 روپے42 پیسے مہنگا ہو کر 294 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

جب کہ اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کاروبار کا اختتام 48ہزار146 کی سطح پر بند ہوا ہے۔