ای سی سی، چینی کی ریٹیل قیمت کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ واپس

وفاقی کابینہ سے مسترد ہونے کے بعد ای سی سی نےچینی کی ریٹیل قیمت کی شرط ختم کرنےکا فیصلہ واپس لےلیا ہے۔ ای سی سی نےچینی کی برآمد کے لیے ریٹیل قیمت کی شرط بحال کردی ہے۔

 ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ ای سی سی نےایک لاکھ میٹرک ٹن مزیدچینی برآمد کرنےکی منظوری دی تھی۔ 

ای سی سی نے22اگست کو برآمد کےلیےچینی کی ریٹیل قیمت کی شرط ختم کرنےکا فیصلہ دیا تھا۔ وفاقی کابینہ نےبرآمد اورریٹیل کی شرط سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ منظور نہیں کیا تھا۔ 

کابینہ کی مداخلت کے بعدای سی سی نے13جون2024کا اپناپرانا فیصلہ بحال کیا ہے ۔ اب20ستمبر کوای سی سی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی دوبارہ منظوری دی۔

 ای سی سی نےبرآمد کےلیےچینی کی ریٹیل قیمت کی شرط بھی بحال کی۔ ای سی سی نےچینی کی فی کلوریٹیل پرائس کابینچ مارک 145.15روپےمقررکیا تھا۔