ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔
پاکستان بھر میں 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔
جبکہ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 1.1 ملین روپے ہوگئی ہے۔
15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے رکھی گئی ہے۔